• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق سنجرانی سے حلف، مظفر شاہ غلطی کرگئے


چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیتنے والے صادق سنجرانی سے حلف لیتے ہوئے پریزائیڈنگ افسر مطفر حسین شاہ غلطی کرگئے۔

صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا۔

حکومتی حمایت یافتہ صادق سنجرانی نے 48 اور اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جبکہ اُن کے 7 ووٹ مسترد قرار دیے گئے۔


پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے دونوں امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کے دلائل سننے کے بعد ایوان بالا میں صادق سنجرانی کی کامیابی کا اعلان کیا۔

مظفر شاہ نے اس کے بعد صادق سنجرانی سے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا حلف لیا، جس کے دوران پریزائیڈنگ افسر غلطی کرگئے۔

مظفر شاہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے حلف میں درج لفظ اثرانداز کو نظر انداز پڑھ گئے۔

صادق سنجرانی نے سینیٹ کی چیئرمین شپ کے عہدے کا دوسری بار حلف لے رہے تھے، انہوں نے بھی مظفر شاہ کی غلطی کے ساتھ جملہ دہرادیا۔

تازہ ترین