• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سوسائٹی نارتھ ٹیکساس کے تعاون سے ایک روزہ ویزا کیمپ لگانے کا اعلان

پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے تعاون سے ایک روزہ ویزا کیمپ 13 مارچ کو ٹیکساس کنگ ارونگ میں لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر عابد ملک کا کہنا ہے کہ ویزا کیمپ کے لگانے کا مقصد ڈیلس اور گرد و نواح کے شہروں میں مقیم پاکستانیوں کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکساس کنگ ارونگ 3435 بیلڈ لائن روڈ ارونگ ٹیکساس 75062 میں 13 مارچ بروز ہفتہ ویزا کیمپ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک لگایا جائیگا، جس میں پاکستانیوں کے لیے ویزہ، بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کا اجراء، پاور آف اٹارنی کی تصدیق جبکہ پاکستانی شہریت چھوڑنے والے افراد بھی یہاں درخواست دے سکتے ہیں۔

پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر عابد ملک نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ شناختی کارڈ اور پُر کردہ فارم ساتھ لائیں جوکہ قونصلیٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، جسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔


انھوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی کارڈ اور پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء کی درخواستیں اس ویزہ کیمپ میں وصول نہیں کی جائیگی۔ اس سلسلے میں درخواست گزار ہیوسٹن میں متعین قونصلیٹ آفس جاکر استفادہ کرسکتے ہیں۔ جبکہ قونصلیٹ کی ویب سائٹ پر بھی اس کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

عابد ملک نے کہا کہ آنے والے افراد کورونا کے باعث چہرے پر ماسک پہن کر آئیں اور سماجی دوری کی پابندی کریں۔

تازہ ترین