• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف گیلانی کو جلد یا بدیر فتح مبارک ہو، مریم نواز


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو فتح کی مبارک باد دے دی۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخابی نتائج میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کی شکست کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو جلد یا بدیر فتح مبارک ہو۔

یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے مریم نواز کی مبارک باد کو وصول کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


دوسری طرف یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو دھاندلی زدہ قرار دیا ۔

انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے 7 مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے پر ٹریبونل جانے کا اعلان کیا۔

اس کے ساتھ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے نئے طرز کی دھاندلی کی مثال قرار دیا۔

تازہ ترین