• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کے 7 حقیقی ووٹ مسترد کرنا دھاندلی ہے، وقار مہدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہےکہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے 7حقیقی ووٹ مسترد کرنا سراسر دھاندلی کے مترادف ہے، پریذائیڈنگ آفیسرز نے بدترین جانبداری کا ثبوت دیتے ہوئے صحیح ووٹوں کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر مسترد کرکے سرکاری نمک اور حلف کا حق ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 49ووٹ ملے اور اس طرح یوسف رضا گیلانی جیت چکے ہیں اور صادق سنجرانی کی واضح شکت کو دھاندلی کے ذریعے انکی جیت بنایا گیا ہے جس کو عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

تازہ ترین