کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) میاں غنڈی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹنے سے بچہ جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق میاں غنڈی میں گزشتہ روز تیز رفتاری کے باعث ایک ڈاٹس اپ الٹنے سے 12سالہ بچہ محمد اویس موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس اور ایدھی کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔