• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پشاور(لیڈی رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کا تعلیمی اداروں کے بندش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کاشف حسن زئ کر رہے تھے۔انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تعلیمی ادارے بند کر کے طلبہ پر ظلم کا تیسرا وار کیا ہے لگتا ھے کہ کورونا صرف تعلیمی اداروں کا رخ کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹلز ،بازارے ،شادی ہالز وغیرہ کھلے ہوتے ہیں اور صرف تعلیمی ادارے بند ہیں طلباء کی اکثریت کا خیال رکھتی ہے پھر بھی تعلیمی اداروں کا بند کرنا سمجھ سے باہر ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک تو طلباء کا مستقبل بھی خراب ہوجاتا ہے ۔
تازہ ترین