• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ میری نہیں فاٹا کے عوام کی جیت ہے: مرزا محمد آفریدی

نومنتخب ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری جیت صرف میری نہیں بلکہ فاٹا کے عوام کی جیت ہے۔

ڈپٹی چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد مرزا محمد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان کے مجھے اس عہدے کیلئے نامزد کرنے پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میری جیت محض میری جیت نہیں بلکہ پارٹی کی جیت ہے۔‘

نومنتخب ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ان کی جیت پاکستان کی جیت بھی بنے۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب جیت کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے 98 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے ہیں ، جبکہ انتخاب کے دوران کوئی بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔

تازہ ترین