ملتان روڑ اڈا ظہیر نگر کے قریب مسافر کوسٹر اور بس میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو نے آپریشن کرتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق مسافروں میں دو خواتین، ایک بچہ اور ایک شخص شامل ہیں۔
دوسری جانب زخمیوں میں 4 خواتین 2 مرد اور ایک بچہ شامل جن کو ریسکیو نے فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا ہے۔