• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں شدید اضافہ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 5 فیصد سے بڑھ کر 3 اعشاریہ 4 فیصد تک بڑھ گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق شرح میں پہلے کے مقابلے میں تقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق کورونا کی تیسری لہر نے ابھی تک بلوچستان کو زیادہ متاثر نہیں کیا ہے۔


ترجمان کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر طبی انتظامات مزید بہتر کئے ہیں، عوام نے کورونا ایس اوپیز کا خیال نہ رکھا تو کیس مزید بڑھ سکتے ہیں۔

لیاقت شاہوانی کے مطابق دفاتر اور اسپتالوں میں آنے والوں کا کورونا کا ٹیسٹ لازمی قراردیا جائے گا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق 16 ہزار طبی عملے کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے اور یہ عمل تاحال جاری ہے۔

تازہ ترین