• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ سے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نے پنجاب میں پنجہ گاڑ لیا


برطانیہ سے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نے پنجاب میں پنجہ گاڑ لیا، لاہور کے 16، گجرات کے 17 اور راول پنڈی کے 4 علاقوں میں آج رات 12 بجے کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

پنجاب میں پھل، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں شام سات بجے تک کھلیں گی، انتہائی ضرورت پر ایک فرد ہی گھر سے نکل سکے گا، پنجاب کے تمام کاروباری مراکز پیر سے شام چھ بجے بند ہوں گے۔

ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس نہیں کھولی جائیں گی۔ جبکہ نجی اور سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کام کرے گا۔

سب سے زیادہ متاثرہ سات شہروں لاہور، راول پنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالا اور گجرات کے تمام اِن ڈور شادی ہال، مزار، درگاہیں، سنیما اور کمیونٹی سینٹر بند رہیں گے۔


این سی او سی نے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبوں سے حفاظتی انتظامات پر سختی سے عمل درآمد کا کہہ دیا۔

 خیبر پختونخوا کے بعض شہروں میں بھی لاک ڈاؤن پر غور کیا جارہا ہے، بعض ملکوں سے بین الاقوامی سفر پر مزید پابندی پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

تازہ ترین