• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی )پاکستان وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کورونا وائرس کے امدادی سامان پر مشتمل تین طیارے عراق بھیجے گا۔ آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز‘ وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لافتہ کی موجودگی میں پہلا طیارہ عراق بھجوایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ اگلے ہفتے امدادی سامان کی باقی دو پروازیں بھجوائی جائیں گی۔

تازہ ترین