سکھر(نیوز ڈیسک) محکمہ بلدیات لاڑکانہ اور شکارپور میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا معاملہ ۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب سکھر نے سابق ٹاون افسر باقرانی ذاکر حسین منگی کو کراچی سے گرفتار کرلیا، کراچی سے گرفتار کئے گئے ملزم کا راہداری ریمانڈ لے کر سکھر منتقل کیا جارہا ہے، ملزم پر ٹائون کمیٹی گڑھی یاسین اور باقرانی ٹاؤن کمیٹی میں کرپشن کا الزام ہے، احتساب عدالت میں ملزم کے خلاف کروڑوں روپے کرپشن کے ریفرنسز دائر ہیں جس میں وہ مفرور تھے۔