• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرا پلیجک سنٹر کے مریضوں کی پشاور چڑیا گھر کی سیر

پشاور(وقائع نگار) سپائنل کارڈ انجریز یا حرام مغز کی معذوری میں مبتلا مریضوں کی بحالی کیلئے حیات آباد پشاور میں واقع ملک کے واحد اور منفرد ادارے پیرا پلیجک سنٹر کے مریضوں کو پشاور چڑیا گھر کی سیر کرائی گئی ان میں معذور بچے اور خواتین شامل تھے جنہوں نے چڑیا گھر میں موجود چرند و پرند میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ان بارے آگاہی حاصل کی ادارے کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس اور ری ہیب عملہ بھی انکے ہمراہ تھا اور انکے ساتھ چڑیا گھر میں پکنک منا کر ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے اس موقع پر ڈاکٹر الیاس سید کا کہنا تھا کہ ‘‘علاج اور کھیل کود ساتھ ساتھ’’ پیرا پلیجک سنٹر پشاور کا ماٹو ہے انہوں نے کہا کہ سپائنل کارڈ انجری انسان کی زندگی کو یکسر بدل کر بہت مشکل بنا دیتی ہے اور ایک جیتا جاگتا انسان لمحوں میں اپنے بدن کا قیدی بن جاتا ہے اگر مناسب علاج اور جسمانی بحالی کے انتظامات نہ ہوں تو مریض مزید طبی پیچیدگیوں جیسے بیڈ سورز یا بستری زخموں کا شکار ہوجاتے ہیں اور بظاہر صحت مند لوگ بستر سے لگ کر اور خاندان پر بوجھ بن کر بدترین ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں نیز مریض اور اْنکے خاندان کیلئے تکالیف کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ان حالات میں پیرا پلیجک سنٹر پشاور جیسے اداروں کی موجودگی کسی نعمت سے کم نہیں جہاں نہ صرف علاج و بحالی کی جدید سہولیات بالکل مفت مْیسر ہیں بلکہ اْنہیں زندگی سے لطف اٹھانے اور حالات کا مقابلہ کرنے کے تمام گْر بھی سکھائے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ویل چیئرز پر گھومنے والے بچوں اور خواتین کیلئے چڑیا گھر کا یہ دورہ نہ صرف خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ یہ انکی جسمانی بحالی، معاشرے میں گھل ملنے اور دوبارہ کارآمد شہری بننے کی کامیاب کاوش ہے اس طرح کے تفریحی پروگرام پیرا پلیجک سنٹر کی انٹر ڈسپلنری ایپروچ کا حصہ ہیں جن میں نہ صرف متعلقہ میڈیکل پروفیشنلز بلکہ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو خود بھی شرکت کرتے ہیں۔
تازہ ترین