• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: کورونا مریضوں میں اضافہ، 20 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن


صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے بعد 20 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق کل سے بازار اور دکانیں صبح 8 سے شام 6 بجے تک کھلیں گی۔

دوسری جانب گجرات میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔

گجرات میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 10 ریستوران سیل کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد رہی اور مزید 2ہزار 664افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 32 افراد اس وباء سے انتقال کر گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ5 ہزار 200 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین