• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید لطیف کیخلاف خود مقدمہ درج کراؤں گا، فیاض چوہان


وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن نے کہا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے ریاستی اداروں کے خلاف بیان دیا، ان کے خلاف خود مقدمہ درج کرواؤں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی پیسے کے زور پر سینیٹر بنے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کو اب پارلیمانی روایات کا احترام کرنا چاہیے، اپوزیشن وزیراعظم کے مینڈیٹ کا احترام کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، نواز شریف ملک دشمن طاقتوں کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ میاں جاوید لطیف نے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کی، میاں جاوید لطیف نے کہا کہ وہ پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام نے پاکستان کے لیے جان اور مال کی قربانی دی، دو دن گزر گئے الیکشن کمیشن نے جاوید لطیف کیخلاف کوئی نوٹس نہیں لیا۔

تازہ ترین