• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافے پر 3 سب سیکٹرز سیل


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر شہر کے 3 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں F-11/1 ،I-8/4 اور I-10/2 شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جا رہا ہے جبکہ کاروباری علاقوں اور پارکس کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رکھا جائے گا۔


ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تہوار، ا جتماعات کو جاری این او سی واپس لے لیے گئے ہیں جبکہ کسی کو انڈر گراؤنڈ سرگرمی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

حمزہ شفقات کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر صرف 2 گھنٹے کے لیے اجازت ہوگی اور دفاتر کو 50 فیصد سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین