• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن بیڈز کی کمی نہیں، انتظامیہ


گجرات کے عزيز بھٹی شہید اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے آکسیجن بیڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔

اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری نے کہا کہ کورونا مریضوں کے لیے مختص ایک سو گیارہ آکسیجن بیڈز میں سے پچاس اب بھی خالی ہیں۔

ڈاکٹر عابد غوری نے کہا کہ اسپتال میں موجود بیڈز کے علاوہ مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے، اسپتال میں نہ پہلے اور نہ اس وقت بیڈز کی کوئی کمی ہے۔

گزشتہ روز این سی او سی نے اعلامیے میں کہا تھا کہ گجرات میں 100 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

تازہ ترین