امریکا کے شہر شکاگو میں نصف شب کے بعد ہونے والی ایک پارٹی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا اور پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح سویرے تقریباً 15 افراد پر فائرنگ کی گئی جس میں سے 2 افراد اپنی جان سے چلے گئے۔
اس فائرنگ سے شدید زخمی کم از کم 7 افراد کو اسپتال پہنچایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فائرنگ پارٹی کے اندر ہی سے ہوئی اور زخمی افراد کی عمریں 20 سے 44 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔