• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: تامل فلم ساز ایس پی جناتھن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

نیشنل ایوارڈ جیتنے والے تامل فلم ساز ایس پی جناتھن اتوار کو چنائی کے ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، انھیں جمعرات کو اپنے گھر میں بے ہوش ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ وہ جمعرات کو اپنی آنے والی تامل فلم لابم کی ایڈیٹنگ میں مصروف تھے، جس کے بعد وہ لنچ کے لیے  اپنے گھر چلے گئے، لیکن جب چند گھنٹے گزرنے کے بعد واپس نہ آئے تو ان کے اسسٹنٹ ان کے گھر گئے جہاں وہ بے ہوش پائے گئے جس پر انھیں فوری طور پر اپالو اسپتال چنائی منتقل کیا گیا۔


جہاں ان کے دماغ میں بلڈ کولوٹس کی تشخیص ہوئی اور انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

دریں اثنا ان کے انتقال پر اداکارہ شرتی ہاسن نے اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین