• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائل میل اب پورا ہفتہ پارسل کی ترسیل کرے گا

راچڈیل (نمائندہ جنگ)آن لائن خریداری میں تیزی لانے اور عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے رائل میل بڑے خوردہ فروشوں کے ساتھ اتوار کے روز پارسل ترسیل کرنے کی خدمات کا آغاز کر رہا ہے ،کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسکیم اگلے ماہ شروع ہوگی جس کے تحت ہفتے میں سات دن اعتماد اور بھروسے کے سات ڈلیوری سروس جاری رہے گی ۔رائل میل کی طرف سے رواں ہفتے کہا گیا تھا کہ گزشتہ سال کے دوران محصولات 900 ملین سے6. 8 بلین پائونڈ تک پہنچ چکے ہیں 2020کے آخری تین ماہ کے دوران 496پارسل کی فراہمی یقینی بنائی گئی تھی ایسے صارفین کی طرف سے اتوار کو ترسیل کی توقع تقویت اختیار کر گئی جو ایمزون جیسے آن لائن خوردہ فروشوں کی پیش کردہ خدمات کا حصہ اور پارسل ہیں۔رائل میل سال بھر میں منصوبے کی توسیع کرنے سے پہلے بڑے خوردہ فروشوں کے ساتھ کام کرےگا۔رائل میل کے چیف کمرشل آفیسر نک لنڈن نے کہابرطانیہ پہلے ہی ہم پر اعتماد کرتا ہے کہ وہ ہفتے میں چھ دن اپنی خریداری کو تیزی سے اور آسانی سے فراہم کرے اب پہلی بار ہفتےکے سات دن سروس ہوگی، ہم پیر سے ہفتہ تک اپنے کام سے محبت کرتے ہیں، اب اتوار کو بھی اسی معیار کی سروس فراہم کی جائے گی ۔ پرنس چارلس نے وبائی حالات کے دوران رائل میل کے ہیروز کی خدمت کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
تازہ ترین