• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی عرب ممالک سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا خواہاں

انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترکی نے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات پر جمی برف ہٹانے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق انقرہ نے اپنا ایک سفارتی وفد اور سیکورٹی اہل کاروں کو بات چیت کے لیے مصر بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں تُرک انٹیلی جنس چیف کو قاہرہ کے ساتھ مذاکرات کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ ادھر مصر نے زور دیا ہے کہ ترکی لیبی حکومت کے ساتھ طے کردہ معاہدے معطل کرے۔ اس کے علاوہ ترکی لیبیا سے اپنی فوج واپس بلاکر وہاں موجود اپنے تمام فوجی اڈے بھی ختم کرے۔ تاہم تُرکی فوری طور پر اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبی حکومت کا ساتھ چھوڑنے پر تیار نہیں ہے۔
تازہ ترین