• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، سیوریج کا نظام تباہ، مساجد، چرچ اور عبادت گاہوں کے راستے مسدود

کراچی (اعظم علی/نمائندہ خصوصی) لیاری کے مختلف علاقے سیوریج کی مین لائن میں بیٹھ گئی ،ٹینری روڈ کی مین لائن جگہ جگہ سے دھنس گئی، لیاری کی یوسی 8/9/10/11شدید متاثر، مساجد ، چرچ اور عبادت گاہوں کو جانے والے راستے مسدود ، سیوریج کا پانی مساجد میں بھی داخل ہوگیا،مکینوں کو شدید اذیت کا سامنا ، طلباء اسکول جانے سے بھی قاصر، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ٹینری روڈ سے گزرنے والی مین لائن سے لیاری کی چار بڑی یوسیز کا پانی گزر کر سیوریج پمپ پر جاتا ہے جہاں سے اسے لیاری ندی میں پمپ کیا جاتا ہے ، لیاری سے منتخب رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی سید عبدالرشید نے ٹینری روڈ کی سیوریج لائن کے مسئلے کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن کو فوری تبدیل کیا جائے، لیاری دشمنی نہ دکھائی جائے ، سید عبدالرشید لیاری کی 4 یونین کمیٹیاں اور لیاری جنرل اسپتال سمیت سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، سید عبدالرشید نے کہا کہ عبادت گاہوں کے دروازوں پر سیوریج کا پانی کھڑا ہے، حکمران اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا کرپٹ عملہ لیاری پر کب تک مسلط رکھا جائے گا جو لائنوں کی صفائی کی بجائے ان کو بند رکھتا ہے، دو سال سے ٹینری روڈ کا مسئلہ حل نہیں ہو پارہا ذمہ دار افسران کو فوری معطل کیا جائے، سیوریج بورڈ کا کرپٹ عملہ عوام کو تنگ کر کے پیسے بٹورنے میں لگا ہوا ہے ، عوام جمہوری طریقے سے احتجاج کا حق رکھتے ہیں اب کسی کو احتجاج سے نہیں روکوں گا بلکہ سیوریج مسائل پر حکومت مخالف احتجاج میں عوام کے ساتھ بیٹھوں گا ، مساجد میں سیوریج کا پانی داخل ہو رہا ہے۔

تازہ ترین