• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع شیخوپورہ میں 3 جون سے 12سستے رمضان بازار چالو ہو جائیں گے

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)  ضلع شیخوپورہ میں تین جون سے 12سستے رمضان بازار چالو ہو جائیں گے یہ بازار شیخوپورہ میں نیو سبزی منڈی ،لنڈا بازار کے علاوہ فاروق آباد ، مانانوالہ، شرقپور شریف، امامیہ کالونی، کوٹ عبدالمالک، مریدکے، نارنگ مندی، خانقاہ ڈوگراں اور صفدر آباد میں لگائے جائیں گے۔، پچھلے سال ان بازاروں میں 10کلو آٹے کے مجموعی طور پر 102798تھیلے 310روپے فی تھیلہ کے حساب سے فروخت ہوئے تھے جبکہ بازار میں اس تھیلے کی قیمت 330روپے تھی۔
تازہ ترین