اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے قطر میں پاکستان کے سفیر نے دوحہ ائیرپورٹ پر وزیرداخلہ کا استقبال کیا وزیرداخلہ شیخ رشید پندرہ سے سترہ مارچ تک ملی پول قطر نمائش میں شرکت کریں گے وزیرداخلہ بین الاقوامی نمائش سے خطاب، پاکستان اسٹال کا دورہ کریں گے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد قطر کے وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے وزیرداخلہ پاک قطر دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے وفود کی سربراہی کریں گے تجارت کے فروغ اور قطر میں پاکستانی مین پاور بڑھانے سے متعلق مذاکرات کریں گے شیخ رشید احمد امیر قطر کے لیے وزیراعظم پاکستان کا خصوصی مراسلہ پہنچائیں گے۔