• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، امریکی خاتون قونصل جنرل کی اونٹنی پر سواری، ویڈیو وائرل

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب کے شہر ظہران میں امریکی خاتون قونصل جنرل کی ایک وڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ وڈیو میں نکول مینز صحراء کے وسط میں ایک اونٹنی پر سوار عربوں کے معاشرے میں انتہائی مقبول اس جانور کی خصوصیات بتا رہی ہیں۔ظہران میں امریکی قونصل خانے کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری وڈیو میں نکول کا کہنا ہے کہ "اونٹ سعودی عرب کے تاریخی ورثے میں سرفہرست تھا اور اب بھی ہے۔ اسی پر سوار ہو کر شاہ عبدالعزیز نے مملکت کی بنیاد رکھی تھی"۔وڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں خاتون قونصل جنرل نے سوال اٹھایا کہ شاہ عبدالعزیز کی اونٹنی کا کیا نام تھا ؟ ٹویٹ کے جواب میں لوگوں ایک بڑی تعداد نے بتایا کہ اس کا نام "مصيح" تھا۔

تازہ ترین