• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں جو منصب عطا ہوا وہ ایک امانت ہے،سیشن جج سیالکوٹ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ محمد یوسف اوجلہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں جو منصب عطا ہوا ہے وہ ایک امانت ہے اگر ہم اس میں خیانت کریں گے تو ہم گناہ گار ہیں اس لئے ہمارے جو اختیارات ہیں وہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے استعمال ہونے چا ہیئں  اور ہمارا یہ سلوگن ہونا چاہےے کہ ہم نے جرائم کو کس حد تک کم کیا ہے اور کرپشن کو ختم کرنے میں کیا کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کمپلیکس میں سمبڑیال سب ٹریثری آفس کے قیام کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل ،اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال، صدر بار ایسوسی ایشن سمبڑیال ، جنرل سیکرٹری بارنے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل سمبڑیال2015ءمیں معرض وجود میں آئی اور گیارہ سال سے اس تحصیل میں عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ یہاں سب ٹریثری آفس کا قیام عمل میں لایا جائے کیونکہ سمبڑیال و گردونواح کے لوگوں کو اشٹام سمیت دیگر کاغذات کے حصول کیلئے ڈسکہ کچہری کا رخ کرنا پڑتا تھا ۔جس سے سفری ،سکیورٹی مسائل کے ساتھ خواتین اور بزرگوں کو ساتھ لے جاکر اشٹام وغیرہ کی خرید کا عمل بہت دشواری کاکام تھا جو اکاونٹ ،بیکنگ ،انتظامیہ اور دیگر محکموں کے تعاون سے آج مکمل ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی سی اونے سمبڑیال میں سول کلب بنانے کا بھی اعلان کیا ۔دریں اثناءڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے سمیت واٹر فلٹریشن کا بھی افتتاح کیا۔
تازہ ترین