• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب روزگار اسکیم سے پی ڈی ایم کی بےروزگاری میں اضافہ ہوگا، فردوس عاشق


معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار اسکیم سے بےروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ پی ڈی ایم کے سیاسی بے روزگاروں کی بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ابتدائی طور پر 400 افراد کو 18کروڑ مالیت کے چیک دیے جاچکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرض دیئے جارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اسکیم کے تحت مرد و خواتین اور خواجہ سراؤں میں 30 ارب سے زائد قرضے دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین