ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیوں میں26اشتہاریوں سمیت49 گرفتارکرلئےگئے۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نےملزم احمد رضا سے 1.5لٹرشراب،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم اقبال سے 05لٹرشراب،ملزم شبیر احمد سے10 لٹر دیسی شراب،ملزم رمضان سے05لٹردیسی شراب اور ملزم رب نواز سے 05لٹردیسی شراب،پولیس تھانہ پا ک نے ملزم سعداللہ سے20لٹرشراب،پولیس تھانہ کپ نےملزم بلال عرف بلو سے1250گرام چرس اورملزم بابر سے1025گرام چرس،پولیس تھانہ شاہ شمس نےملزم حسن اخترسے235گرام چرس، ملزم محمد ارشد سے 20لٹر شراب،ملزم محمداعجازسے20لٹرشراب،پولیس تھانہ ممتازآباد نےملزم فرمان علی سے1020گرام چرس، پولیس تھانہ مخدوم رشیدنےملزمان رشید اور فیصل سے 25 لٹرشراب،115لٹرلہن،چالو بھٹی،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نےملزم اکبر سے 05لٹرشراب جبکہ پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم ندیم سے 410گرا م چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔مزیدبرآں پولیس تھانہ نیو ملتان نےملزم جاویدحسین سے01پسٹل30بورمع 02 گولیاں ،پولیس تھانہ مخدوم رشیدنےملزم اسلم سے ریوالور مع02 گولیاں جبکہ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم یونس مسیح سے رپیٹر 12بورمع02کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔علاوہ ازیں پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم عبدالغفار اور ملزم اکبر علی،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نےملزم حبیب احمدجبکہ پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم عبداللہ کوایل پی جی گیس غیرقانونی طور پر ریفلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔دریں اثناملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 119نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔علاوہ ازیں ایکسائز آفس ملتان میں441نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے87موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔ملتان پولیس نے26شتہاری گرفتار کر لئے۔پولیس ضلع ملتان نے26 اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے07ملزمان کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے ۔جبکہ19ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔