• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توصیف احمد کی پی آئی سی منتقلی ، اسٹنٹ ڈالے جائیں گے

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) شفٹ کردیا گیا جہاں ان کو اسٹنٹ ڈالے جائیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے سابق اسپنرتوصیف احمدکے اہل خانہ سے رابط کیا گیا اور طبیعت دریافت کی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس کی ہدایت پر سابق اسپنر کو پی آئی سی شفٹ کیا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے اور اسٹنٹ ڈالے جائیں گے۔


 توصیف احمد کے بھتیجے سیف الدین کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ذمہ داری لگائی ہے۔

توصیف احمد کو گزشتہ رات ایک شادی کی تقریب میں دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں  نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین