• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: حوالات میں لڑکے کی مبینہ خودکشی کی ابتدائی رپورٹ تیار

پشاور میں پولیس حوالات میں لڑکے کی مبینہ خودکشی کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق شاہ زیب کی دکاندار سے ڈرون کیمرے پر لڑائی ہوئی، جس پر لڑکے نے دکاندار پر پستول تان لی۔

رپورٹ کے مطابق دکاندار نے شاہ زیب کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، پولیس نے معاملہ کا مقدمہ درج کرکے دوپہر 3 بج کر 42 منٹ پر لڑکے کو حوالات میں بند کردیا۔


پولیس رپورٹ کے مطابق شاہ زیب نے 4 بج کر 6 منٹ پر خود کشی کی، لڑکے کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی، جس پر اُن سے مذاکرات کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل تحقیقات کے لیے ڈسٹرکٹ اور سیشن جج کو درخواست کی گئی ہے۔

تازہ ترین