• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات، تعلقات،ت جارت کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قطر کے وزیر اعظم خالد بن خلیفہ سے ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ دو روزہ سرکاری دورے پر قطر میں موجود ہیں، گزشتہ روز انھوں نے قطری وزیر اعظم خالد بن خلیفہ سے ملاقات کی،قطر میں پاکستانی مین پاور بڑھانے اور داخلی سلامتی کے امور پر وزیر اعظم کے ساتھ گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ افغانستان کے پائیدار امن میں قطر کا کردار مثالی ہے، افغانستان میں پائیدار امن پاکستان اور قطر کا دیرینہ مقصد ہے، افغان امن میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کا سہرا قطر کے سر ہے۔قطری وزیر اعظم نے تجارت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت بڑھانے کا بے پناہ اسکوپ ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔دریں اثنا، شیخ رشید نے قطر کے وزیر اعظم کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی مراسلہ پہنچایا، اور قطر کے عوام کے لیے وزیر اعظم کا خیر سگالی کا پیغام دیا۔شیخ رشید نے دوحہ میں ملی پول (Milipol) قطر بین الاقوامی نمائش میں بھی شرکت کی، اور پاکستانی نمائشی اسٹال کا دورہ کیا۔

تازہ ترین