• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں فرانسیسی سیاح پر جاسوسی کا مقدمہ

تہران ( نیوز ڈیسک) ایران میں فرانسیسی سیاح بنیامین بریئر پر جاسوسی اور ملکی نظام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ دائر کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانسیسی سیاح بریئر کو 10ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت میں سماعت کے دوران اس پر 2الزامات عائد کیے گئے۔ دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے عدالتی کارروائی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین