کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی کوئٹہ رینج اظہر اکرم نے سریاب روڈ غلام رسول مینگل ریلوے پھاٹک کے قریب 4 بچوں کو ذبح کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں ایس ایس پی آپریشن اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم کر دی ہیں واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔