• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ہار تسلیم کرنے کی بجائے الیکشن کمیشن پر چڑھ دوڑی، شاہد خاقان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کےرہنماشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ڈسکہ الیکشن میں ہار تسلیم کرنے کی بجائے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، حکومت انوکھے کارناموں کا ریکارڈ بنا رہی ہے، سینیٹ الیکشن 2018 کے انتخابات کا ری پلے ہے،مریم نواز کیخلاف درخواست سے واضح ہو گیا کہ نیب ملک کے معاملات چلا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ حکومت نے 20 پریذایئڈنگ افسر ووٹوں سمیت اٹھائے، آج تک پتہ نہیں چل سکا، پریذائیڈنگ افسران کو کس نے اٹھایا؟ حکومت کامیاب نہ ہوئی تو الیکشن کمیشن پر چڑھ دوڑی، حکومت ہار تسلیم کرنے کی بجائے الیکشن کمیشن پر الزام لگا رہی ہے، فارن فنڈنگ کیس میں حکومت کو پتہ ہے الیکشن کمیشن نے کیا فیصلہ دینا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں حکومت ایک دن بھی نہیں رہ سکتی، حکومت نے سینیٹ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی۔

تازہ ترین