• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM وینٹی لیٹر پر ہے، مولانا مستعفی ہو جائیں، زرداری 9 جماعتوں پر بھاری ہے،حافظ حسین احمد

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینئر رہنما، سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کی سربراہی سے مستعفی ہوجائیں، کب تک بچوں کے ہاتھوں تماشا بنتے رہیں گے.

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مولاناٹشو پیپر کی طرح استعمال ہو رہے ہیں،نوازشریف نے شہباز شریف کو جیل میں اور مولانا فضل الرحمٰن کو اپنی جگہ پر رکھا ہوا ہے،نوازشریف کی واپسی تو ممکن نہیں وہ تو اب صرف”پیسہ پھینک تماشا دیکھ“کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور مولانا تماشا لگا رہے ہیں۔

تازہ ترین