• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی جان کی گارنٹی ہمارا کام نہیں، ناکامی اپوزیشن کا مقدر، شیخ رشید

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،نیوزایجنسیز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جہاں بھی جائے ناکامی ان کا مقدر ہے، لانگ مارچ کرنا آسان نہیں، اب اپوزیشن یہ سوچے گی کہ لانگ مارچ کرنا بھی ہے یا نہیں، زرداری نے چند روز قبل نواز شریف کو پیغام پہنچایا تھا کہ وہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ہیں جس کا آج انہوں نے واضح طور پر اعلان بھی کردیا، نواز شریف کی جان کی گارنٹی دینا ہمارا کام نہیں ، ملک میں رینجرز اور ایف سی جانیں دے رہی ہے ، نوازشریف نے 3 بار حکومت کی ہے اسکے حالات کا انہیں اچھی طرح معلوم ہے،نواز شریف وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو 24 گھنٹوں کے اندر اجازت دینگے، نجی ٹی وی چینل کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جلسے بھی کئے ہیں، احتجاج بھی کر چکے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن دھرنا بھی دے چکے ہیں لیکن انکی بات بن نہیں رہی اور مجھے پی ڈی ایم کی بات بنتی نظر بھی نہیں آ رہی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان وزیراعظم عمران خان کیخلاف مفاد پر مبنی ایک تعلق ضروری ہے لیکن ان دونوں جماعتوں کے درمیان نہ تو کوئی این آر او ہے اور نہ ہی کوئی مفاہمت، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے اس فیصلے کے بعد مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کیا فیصلہ کرتی ہیں اس کا انتظار ہوگا ، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جماعت کی بھی ایک ملاقات ہوگی جس میں فیصلہ کیا جائیگا کہ انہوں نے اس پر کیا ردعمل دینا ہے۔

تازہ ترین