• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے نام سے موسوم یورپ کی شاندار عمارتیں

یورپ میں کئی خوبصورت اور شاہکار تاریخی عمارتیں موجود ہیں، جو اپنے طرزِ تعمیر اور آرکیٹیکچر کے باعث ماسٹر پیس تصور کی جاتی ہیں۔ ان میں سے ہر عمارت کی اپنی ایک شاندار تاریخ ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ یورپ نے جہاں جدید عمارتوں اور تعمیرسازی کی جدید ٹیکنالوجی میں زبردست سرمایہ کاری کی ہے، وہاں اس خطے میں تاریخی عمارتوں کو ان کی اصل حالت میں برقرر رکھنے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ یورپ کی سیر پر جانے والے غیرملکیوں کے لیے جہاں دیگر کئی چیزیں دیکھنے کے لیے ہوتی ہیں، یہ تاریخی عمارتیں بھی ان کی توجہ اپنی طرف ضرور کھینچتی ہیں۔ ان میں سے کئی عمارتیں خواتین کے نام سے بھی موسوم ہیں۔ درج ذیل میں ایسی ہی عمارتوں پر نظر ڈالی گئی ہے۔

ایبی آف سینٹ ہِلڈے گارڈ

قرونِ وسطیٰ میں ہلڈے گارڈ فان بِنگن مذہبی رہنما، لکھاری، موسیقار، فلسفی اور مسیحی صوفی تھیں۔ انہیں جرمنی میں سائنسی فطری تاریخ کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے دریائے رائن کے کنارے دو عمارات تعمیر کروائیں۔ بِنگن میں آپ ہلڈےگراڈ رستے پر واک کر سکتے ہیں۔ یہاں موجود ایبی آف سینٹ ہلڈے گارڈ بھی انہی کے نام سے موسوم ہے۔

شہزادی آنا آمالیا اور وائمر

اٹھارہویں صدی کی شہزادی آنا آمالیا نے اپنی زندگی فن کے لیے وقف کر دی تھی۔ وائمر میں اس شہزادی نے شاہی زندگی ہی نہیں گزاری بلکہ ثقافتی شعبے میں غیرمعمولی کام کیے۔ 1766ء میں انہوں نے شہزادی آنا آمالیا کتب خانہ تعمیر کروایا۔ وائمر جانے والے ہر شخص کو یہ روکوکو ہال ضروری دیکھنا چاہیے۔

ماریہ اسٹورٹ اور لِنلِتھگوو

سن 1542 میں اسکاٹش قصبے لِنلِتھگوو میں میری کوئن آف اسکاٹس پیدا ہوئیں، انہیں میری اسٹوارٹ بھی پکارا جاتا ہے۔ وہ فقط نو ماہ کی عمر میں ملکہ بنی تھیں۔ سیاسی بے چینی کے دور کی ایک المناک داستان۔ 18 برس کی عمر میں انہیں انگلینڈ کی ملکہ الزابیتھ اول نے جیل میں ڈال دیا اور پھر انہیں قتل کر دیا گیا۔ آٹھ فروری 1587ء کو ان کا سر قلم کیا گیا۔

جین آسٹن اور چاوٹون

مصنفہ جین آسٹن سترہ سو پچھتر سے اٹھارہ سو سترہ تک زندہ رہیں۔ انہوں نے شادی کرنے سے انکار کر دیا اور اپنی زندگی فقط لکھنے لکھانے میں گزاری۔ 1809ء میں وہ اپنی والدہ اور بہن کے ہم راہ انگلش علاقے چاؤٹون میں منتقل ہو گئیں۔ یہاں سے انہوں نے نام ظاہر کیے بغیر لکھنے اور اپنے کام کو چھاپنے کا آغاز کیا۔

تازہ ترین