• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹرازینیکا معمر افراد کے لیے محفوظ قرار

ناروے میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون میں کلاٹس بننے (خون جمنے) کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد بہت سے ممالک نے اس کے استعمال کو فوری روک دیا تھا تاہم اب کینیڈا اور  بیلجئیم نے اسے محفوظ قرار دیا ہے۔

کینیڈا کی وزارتِ صحت کے مطابق آسٹرازینیکا معمر افراد کے لیے محفوظ ہے، یورپی یونین میں ہرسال 5 لاکھ افراد خون کی پھٹکیوں سے مرتے ہیں۔


بیلجئیم کی وزارتِ صحت کے مطابق آسٹرازینیکا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے۔

 کینیڈا کی مشاورتی کمیٹی نے آسٹرازینیکا ویکسین کو 65 برس سے زائد عمر کے لیے محفوظ قرار دے جبکہ بیلجئیم کے طبی ماہرین کہتے ہیں یورپی یونین میں ہر سال پانچ لاکھ افراد خون کی پھٹکیوں سے مرتے ہیں ۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے آسٹرازینیکا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے۔

تازہ ترین