• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ اور شہروز فلم میں ساتھ دکھائی دیں گے

علیحدگی اختیار کرنے والی پاکستان فلم انڈسٹری کی جانی مانی جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ایک فلم میں ساتھ دکھائی دیں گے۔

جوڑے نے 2018 میں ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کا ارادہ کیا تھا جس کی شُوٹنگ مکمل ہوگئی ہے جبکہ ایک گانے کی شُوٹنگ باقی ہے۔


شہروز سبزواری نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم کے نام اور ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا لیکن فلم میں کام کرنے کے فیصلے پر پچتھاوے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی زندگی میں کوئی غلط انتخاب نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ’ میں نے اپنی زندگی میں کبھی غلط انتخاب نہیں کیا۔ کوئی بھی کام شروع کرنے سے قبل  بسم اللہ کہتا ہوں اور بہتر سے بہتر دینے کی کوشش کرتا ہے۔‘

شہروز نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے تین فلموں کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے جن میں سے ایک فلم ان کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ تھی۔

شہروز کے مطابق سائرہ کے ساتھ فلم کا ایک آخری گانا رواں ماہ شُوٹ کیا جائے گا۔

اداکار نے کہا کہ اگر عالمی وبا کی صورتحال نہ ہوتی تو کچھ فلمیں اب تک ریلیز کی جاچکی ہوتیں۔

2018 میں فلم کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق سائرہ اور شہروز کی فلم  دو نوجوانوں کے مابین غیر مشروط محبت کی کہانی ہے جنہیں اپنے حالات کی وجہ سے الگ ہونا پڑتا ہے۔

 فلم میں بھارتی اداکار انکور راٹھی اہم کردار ادا کریں گے جبکہ دیگر کاسٹ ممبروں میں شاہزین راحت ، آدی ، موہی ابڑو ، سبینہ اور عامر قریشی شامل ہیں۔ 

تازہ ترین