• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد کی نفری بڑھانے کی درخواست

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت سے نفری بڑھانے سے متعلق درخواست کی ہے، ہمیں نفری کی کمی کا سامنا ہے، 2005ء کے بعد سے بھرتیاں نہیں ہوئیں۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن  نے ای پولیس ڈیسک کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ای پولیس ڈیسک ایک نیا اقدام ہے، اس سسٹم کے تحت شہری خود اپنی شکایت کا اندراج کرواسکتے ہیں۔

آئی جی قاضی جمیل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دیگرشہروں سے اسلام آباد آنے والوں کو تھانے کا معلوم نہیں ہوتا،  شکایت کے اندراج کے بعد آپ کو خود متعلقہ آفس سے کال آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کچھ نہیں کرسکتی۔

تازہ ترین