آپ آف لائن ہیں
پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 593 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج 100 انڈیکس 593 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 2670 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

آج کاروباری دن کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 109 ارب روپے بڑھ کر 8070 ارب روپے ہوگئی ہے جبکہ یہ بھی گزشتہ 4 روز کے دوران مجموعی طور پر 423 ارب روپے بڑھی ہے۔


آج اسٹاک مارکیٹ میں 51 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 24 ارب روپے سے زائد رہی۔

تجارتی خبریں سے مزید