کراچی (ٹی وی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو رکھا تو جاسکتا ہے۔ پی ڈی ایم کو دھچکا تو لگا ہے۔پیپلز پارٹی کو نکال کر بہت پچھتائیں گے دراصل بتدریج معاملہ ہورہا تھا ایک دن میں نہیں ہوا۔ ابھی تک سارا ایجنڈا مریم، نواز شریف سیٹ کرتے تھے پیپلز پارٹی کے ہاتھ میں تو ایجنڈا تھا ہی نہیں۔ وہ فیصلہ کرتے تھے کہ انہوں نے کتنے عرصے خاموش رہنا ہے۔باپ بیٹی خاموش ہوجاتے تھے۔ پھر وہ خاموشی کو اسی لئے توڑتے تھے کہ ان کی سفارت کاری جو کونٹینٹ ڈائریکٹ کونٹنیٹ اور براہ راست جاکر سابق گورنر محمد زبیر کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے مریم اور میاں صاحب کے کیسوں کی بات کی۔ اپنے کیسوں اور اپنے معاملات کو سلجھانے کے لئے وہ دو مرتبہ گئے۔ پی ڈی ایم کو آصف زرداری کے موقف کو سننا چاہئے۔ جو آصف زرداری کا ایسے معاملات میں تجربہ ہے اس کی بات سنیں۔ ہمیں کہتے ہیں کہ استعفے دیں اور جیل بھی جائیں۔ نواز شریف اور اسحق ڈار باہر بیٹھے رہیں ان کو اسحق ڈار کو تو بھیجنا چاہئے۔