• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو جاہل جو آپس میں خط لکھ رہے ہیں اس سے مسئلے حل نہیں ہونگے، شاہد خاقان

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ( ن) کے سینئرنائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی نظام کے نہ چلنے میں ملوث ہے، یہ وہ اسپیکر ہے جو اپوزیشن کو بولنے نہیں دیتا، قائد حزب اختلاف جیل میں، پارلیمانی لیڈر جیل میں، اپوزیشن بینچز خالی اور اسپیکر خاموش بیٹھا ہے، دو جاہل جو آپس میں خط لکھ رہے ہیں اس سے مسئلے مسائل حل نہیں ہونگے، الیکشن کا نظام موجود ہے اس میں بگاڑ دور کرنے کی ضرورت ہے،جو خود متنازع الیکشن کے نتیجے میں اقتدار میں آئے وہ انتخابی اصلاحات کی بات کررہے ہیں۔بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

تازہ ترین