پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کر کے مداحوں سے خوب داد سمیٹی جا رہی ہے۔
ہر دلعزیز گلوکارہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے اپنی خوبصورت تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
آئمہ بیگ اپنی حالیہ تصویروں میں ایک ڈیزائنر ویئر لباس پہنے فوٹو شوٹ کرواتے نظر آ رہی ہیں۔
آئمہ بیگ کی جانب سے تصویروں پر مختصر سا کیپشن ’ہیومن آسٹرچ ‘ لکھا گیا ہے۔
آئمہ بیگ کی ان تصویروں پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں جبکہ پاکستان کی معروف میزبان انوشے اشرف کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ ’انہوں نے آج تک اتنا خوبصورت شتر مرغ نہیں دیکھا ہے۔‘