• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز منتقلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر  آصف زرداری کیخلاف نیب ریفرنسز منتقلی کا کیس سماعت کے لئے مقرر کرلیا گیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 مارچ کو سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

آصف زرداری نے چار نیب ریفرنسز اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

تازہ ترین