• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے چار بڑے مطالبات رکھ دیے۔

وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کو چار بڑے مطالبات پیش کردیے۔

ملاقات کے دوران ایم کیو ایم نے ملک میں دوبارہ مردم شماری کرانے، حیدرآباد یونیورسٹی کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایم کیو ایم نے لاپتا افراد اور بند دفاتر کا معاملہ حل کرنے اور سندھ میں شہری آبادی کی ترقی کے لیے اقدامات کرنے کے مطالبات میں پیش کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اسد عمر کو معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے مطالبات سے واقف ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کردار ادا کرتی رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد میں امین الحق، کنور نوید، فیصل سبزواری اور فروغ نسیم شامل تھے، جبکہ اسد عمر، شیخ رشید، شفقت محمود، علی زیدی اور عبدالحفیظ شیخ بھی شریک ہوئے۔

تازہ ترین