برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) سابق صدر وکو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی رہنما آصف علی زرداری نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز مسترد کرکے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ یہی جمہوریت کا حسن ہے کہ پارلیمنٹ میں رہتے ہوئے جمہوری طریقہ سے جدوجہد کریں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی مڈ لینڈ کے صدر چوہدری شاہ نواز اورمحمدسعید مغل ایم بی ای نے جنگ سے گفتگو میں کیااور کہا کہ اگر PDM کی بات مان کر ضمنی الیکشن اور سینیٹ کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا جاتا تو اپوزیشن خسارے میں ہوتی۔اب چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ بھی اعلیٰ عدالتوں سے سید یوسف رضا گیلانی کے حق میں آئے گا، حکومت اپنے دن گن لے آصف علی زرداری نے گیارہ برس جیل کاٹی اور اب ان کی حکمت عملی ہے کہ جیل بھرو تحریک کیلئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو واپس پاکستان جانا ہوگا، وگرنہ احتجاجی تحریک میں قوت نہیں آسکتی۔