• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نہیں آتی تو نو جماعتیں مشاورت سے فیصلہ کریں گی، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے سفر میں شامل نہیں ہوتی تو نو جماعتیں مشاورت سے فیصلہ کریں گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس نظام کا حصہ بننے اور عدم اعتماد کرنے سے معاملہ حل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کے مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف اور آصف علی زرداری سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

فضل الرحمٰن اور نواز شریف نے اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی آتی ہے تو ٹھیک، ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری نے اپنی گفتگو میں پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنے اور اختلافی امور طے کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

تازہ ترین