• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسو سی ایشن کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرینگے، کوئٹہ بار

کوئٹہ (پ ر )کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس صدر اقبال حسن کاسی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری علی حسن بگٹی ایڈووکیٹ، نائب صدر افرا سیاب خان، نائب صدر کچلاک تیمور کاکڑ، نائب صدر سریاب ملک تنویر شاہوانی، جوائنٹ سیکرٹری اصغر خلجی، فنانس سیکرٹری رفیع اللہ بڑیچ، لائبریری سیکرٹری صبا ذاہد ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بلوچستان بار کونسل کے ایک ممبر کی جانب سے کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار کے معاملات میں بے جا مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بار کونسل کا ممبر ڈسٹرکٹ بار کے معاملات میں بلاجواز مداخلت کر رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے اس سے قبل بھی کوئٹہ بار کی جانب سے مذکورہ ممبر کی مداخلت پر انہیں بارہا متنبہ کیا گیا ہے لیکن وہ باز نہیں آرہے ہیں یوٹیلیٹی اسٹور اور اے ٹی ایم مشین سے متعلق بیان ڈسٹرکٹ بار کے ڈومین میں کھلی مداخلت ہےہم اپنے ڈومین میںکسی مداخلت برداشت نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے پہلے بھی مذکورہ ممبر کو تنبیہ کی گئی ہے اور ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری ڈومین میں مداخلت سے باز آئیں، وگرنہ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اہم پریس کانفرنس کریں گے، اجلاس میں وکلا کیلئے ویلفیئر اور دیگر درپیش مسائل پر بحث سمیت متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے شرکا نے کابینہ کی کارکردگی کو سراہا۔
تازہ ترین