• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی نیب ملتان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی نیب ملتان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی۔۔بتایا گیا ہے کہ نیب حکام نے احتساب عدالت کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے بھی اظہار برہمی کیا تھا کہ نیب نے احتساب عدالت کے حکم کی تعمیل کیے بغیر ہائیکورٹ سے رجوع کیوں کیا۔ یاد رہے کہ نیب ملزم شیخ شاہد جمال کے بیٹے محسن نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے دوران تفتیش والد کو شہریوں سے کالونیوں کی مد میں کروڑوں روپے کے فراڈ پر گرفتار کیا دو قیمتی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں اب مقدمہ کا ریفرنس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین